جلالپور: دوگروپوں میں تصادم، 3افراد زخمی
ملتان (نیوز رپورٹر) تھانہ صدر جلالپور کے علاقے دو گروپوں کے درمیان تصادم 3افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق موضع دراب پور کے رہائشی عارف، طارق(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
اور آصف کا ابراہیم، شریف، شوکت اور اسلم کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس میں دونوں فریقین نے ڈنڈوں سوٹوں کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے عارف، طارق اور آصف زخمی ہوگئے،وجہ عناد کے پہلی پارٹی سے تعلق رکھنے والے نادر نے محمد شریف کی طلاق شدہ لڑکی گل شہناز کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی جس کو منع کیا گیا تھا کہ بستی میں نہیں آنا،واقع کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ریسکیو1122کی مدد سے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعہ کی انکواری شروع کردی ہے۔