ریسکیو اسٹیشن کوٹ چھٹہ کے سامنے دوموٹرسائیکلوں میں تصادم، ماں، بیٹا سمیت تین افراد زخمی

ریسکیو اسٹیشن کوٹ چھٹہ کے سامنے دوموٹرسائیکلوں میں تصادم، ماں، بیٹا سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) ریسکیو اسٹیشن کوٹ چھٹہ کے سامنے دوموٹرسائیکلز میں تصادم، ماں، بیٹا سمیت تین افراد زخمی،ڈیرہ ہسپتال منتقل، تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ ریسکیو دفتر کے سامنے دو(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

تیز رفتار موٹرسائیکل سوار غفلت اورلاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں فاطمہ مائی زوجہ محمد رمضان اور اسکا اٹھارہ سالہ بیٹا محمد دانش جوکہ موضع آڑا جعفر کے رہائشی تھے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا جبکہ تیسرے نامعلوم شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔