ڈبلیو ایس ایس پی کا عید الفطر آپریشن مکمل، 2787ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا

ڈبلیو ایس ایس پی کا عید الفطر آپریشن مکمل، 2787ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کا عید الفطر صفائی آپریشن مکمل ہوگیا خصوصی آپریشن کے دوران 2787 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اور گندگی اٹھائی گئی، صفائی کے ساتھ ساتھ فراہمی آب اور شکایات کے ازالے کا سلسلہ بھی جاری رہا،عید کے دنوں میں بھی کورونا سے متاثرہ مریضوں کے گھروں اور قرنطینہ مراکز میں خدمات فراہم کی گئیں۔ عید کے پہلے روز 421، دوسرے روز 477،تیسرے روز 871 اور چوتھے روز 1015 ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا، گنجان آباد علاقوں میں سپرے بھی کیا گیا۔کورونا مریضوں، قرنطینہ مراکز اور شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورت کی بنیاد پر جراثیم کش سپرے کیاگیا۔ صفائی وفراہمی آب کی خدمات کے ساتھ کورونا وائرس سے لوگوں کے بچاؤ کے لئے خصوصی آگاہی مہم بھی چلائی گئی ڈبلیو ایس ایس پی ٹیموں نے بازاروں اور شہری علاقوں میں لوگوں کو سماجی فاصلے رکھنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی جانب راغب کیا، احتیاطی تدابیر پر مبنی بروشرز اور پمفلٹس تقسیم کئے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے شہر کو صاف رکھنے پر عملے کو خراج تحسین پیش کیا ہے