جندول، سینکڑ وں پاکستانی تیز بخار، کھانسی اور دیگر بیماریوں کا شکار

جندول، سینکڑ وں پاکستانی تیز بخار، کھانسی اور دیگر بیماریوں کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جندول(نمائندہ پاکستان) جندول سمیت لوئر دیر کے سینکڑوں مزدورسعودی عرب کے مختلف شہروں میں تیز بخار،الرجی،شدید کھانسی اور دیگر پچیدہ بیماریوں کے شکار ہوگئے ہیں۔ علاقائی لوگوں کے مطابق سعودی عرب میں مزدوری کی غرض سے مقیم جندول سمیت لوئر دیر کے مختلف علاقوں میدان،ثمرباغ،منڈا،صدبرکلی،مسکنی،درنگال،میدان وغیرہ کے سکڑوں بیروزگار پاکستانی مزدور دو ماہ سے کرایہ کے مکانوں میں بھوکے پیاسی زندگی گزرانے کے علاوہ مختلف قسم کے بیماریوں میں مبتلاہوگئی ہیں جس میں نزلہ،زکام،سانس کے تکلیف،تیز بخار،اوردیگر پیچیدہ بیماریاں شامل ہے۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ جندول سمیت لوئر دیر سے کئی ایم این ائے اور ایم پی اے صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں خرگوش کی نیند سوکر صرف تنخوا اور مرعات وصول کر رہے ہیں اور اورسیز پاکستانیوں کے لئے اوز تک نہیں اٹھا سکتے مقامی لوگوں کامزید کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت بیرونی ملکوں میں مزدوری کے غرض سے مقیم لوئر دیر اور دیر بالا کے ہزاروں لوگوں نے کروڑوں روپیوں کا چندا اکھٹا کرکے تحریک انصاف کو باری اکثریت سے کامیاب کرایا تھا مگر جب سے تحریک انصاف کا حکومت وجود میں ایا تو انہونے ناہل لوگ سفارت کار مقرر کرکے بیرونی ملک مقیم مزدوروں کا عزت اور کاروبار خاک میں ملانے کی علاوہ لوئر دیر سمیت دیربالا سے بیرونی ملکوں میں مزدوری کے غرض سے مقیم لوگوں کا زاول شروع ہوگئی ہے اور قسم ماقسم تکلیفوں کے علاومختلف بیماریوں میں مبتلاء ہوگئی ہے جس کا کوئی پرسانی حال نہیں ہے