چارسدہ، 12افراد کورونا سے جاں بحق، مشتبہ کی تعداد 1306

چارسدہ، 12افراد کورونا سے جاں بحق، مشتبہ کی تعداد 1306

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورورپورٹ)چارسدہ میں کرونا وائرس سے 12افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ مشتبہ افراد کی تعداد 1306ہو گئی جس میں سے 200افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع بھر میں کرونا وائرس سے 12 مریض کی فوتگی ہوئی ہے جس میں 5 افراد ضلع چارسدہ میں مستقل جبکہ سات افراد جو کہ چارسدہ کے باشندے تھے مگر دوسرے اضلاع میں رہائش پذیر تھے۔ اسی طرح وائرس سے متاثرہ مشتبہ افراد کی تعداد 1306ہو گئی ہے جس میں سے پی ٹی آئی کے ایم این اے فضل محمد خان اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے۔ مشتبہ مریضوں میں سے 200 سے زائد مریضوں میں کرونا وائر س کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ سمیت چارسدہ ہسپتال کے تین ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹاف کے 5افراد شامل ہیں۔تمام مشتبہ افراد کے گئے ٹیسٹ نتائج کے مطابق 200افراد کے نتائج مثبت جبکہ 967 افراد کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ مزید 142 افراد کے نتائج تاحال موصول ہونا باقی ہیں۔یا د رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے فضل محمد خان کے اہلیہ اور دو بیٹوں کے کرونا ٹسٹ کے نتائج مثبت آئے تھے جس کے بعد کل ایم این اے سمیت ان کے خاندان کے دیگر افراد کے سواب لیکر لیباٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔