28مئی پاکستان دشمنوں کیلئے یوم تکلیف چوہدر ی فرحان شوکت ہنجرا

28مئی پاکستان دشمنوں کیلئے یوم تکلیف چوہدر ی فرحان شوکت ہنجرا

  

قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت علامہ اقبال کے افکار اور تحریک پاکستان کے فرزندان کی جانثاری، ماؤں، بہنوں، بیٹوں، بیٹیوں کی عزت،غیرت کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام پر قابض انگریز اور اس سے بھی متاثر ہندو بنئے سے14 اگست 1947ء 27 رمضان المبارک کو ایک آزاد، خود مختار اسلامی ریاست نصیب ہوئی جسے اسلامی جمہوریہ پاکستان کہتے ہیں یہ دنیا بھر کے دیگر مسلمانوں کے لئے بھی بہت دیدنی، خوشی کا دن تھا کہ بر اعظم ایشیا میں اللہ تعالیٰ کا انعام پاکستان کرہ ارض کے نقشے پر نمودار ہوا تھا اور اس کے بعد 28 مئی 1998ء پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے باعث فخر دن تھا جب اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کے ممالک کی پہلی ایٹمی قوت بنا۔پاکستان سمیت ترکی،افریقی مسلم ممالک،انڈونیشیا حتیٰ کہ سودیت یونین سے الگ ہوکر آزاد مسلم ریاستوں کے لوگ بڑی آن شان سے یہی کہتے تھے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا ایسا ہی ہے جیسے ہم خود ایٹمی قوت بن گئے ہیں کیو نکہ مسلمان عقیدے کے اعتبار سے یک جان،،جسد واحد،،ہیں 28 مئی 1998ء جب چاغی کے علاقہ میں ایٹمی دھماکہ ہوا تو ملک کی فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی۔ادھر ملت اسلامیہ پاکستان کا ہر طبقہ سجدہ شکر،نوافل اور ملی جذبات کا اظہار کر رہا تھا تو امریکہ اسرائیل اور مشرقی بارڈر پر بھارت و بھارتی فوج کے اوسان خطا ہو گئے۔امریکہ بھی پاکستان کے کامیاب ایٹمی دھماکے کو برداشت نہ کر سکا اور فورا ہی پاکستان پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں اور امریکہ،یورپی،بھارتی چینلوں نے پاکستان کے ایٹمی دھماکے کو اسلامی بم قرار دے دیا حالانکہ پاکستان نے تو پہلے 6 ملکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کیے ان چھ ممالک میں امریکہ،برطانیہ،فرانس نے جب ایٹمی دھماکے کیے تو کسی نے نہیں کہا کہ یہ عیسائی ایٹم بم،روس کا کمیونزم بم،اسرائیل کا یہودی بم،بھارت کا ہندو بم ہیں۔لیکن جب پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور پر امن مقاصد کے لئے ایٹمی دھماکہ کیا تو اس کے ایٹم بم کو اسلامی بم قرار دے کر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔

امریکہ نے جاپان میں ہیرو شیما،ناگا ساکی پر ایٹم بم گرا کر لاکھوں جاپانیوں کو لقمہ اجل بنا دیا اور آج وہ انسانی حقوق کاچیمپین بنا ہوا ہے۔اسرائیل نے فلسطینیوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور سیاچن پر بھی ناجائز تسلط جمائے ہوئے ہے۔پوری دنیا میں امریکہ، اسرائیل،بھارت روس اور یورپی ممالک نے مسلمانوں پر عرسہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔مسلمان ممالک کی آزادی،خود مختاری،قومی سلامتی پر ہر طرح سے حملہ آور ہیں۔افغانستان پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے غاصبانہ قبضہ کیا اور کہتے ہیں کہ ہم تو افغانستان مین امن و استحکام کے لئے آئے ہیں اسے کہتے ہیں،،نالے چو ر تے نالے چتر،،قیام پاکستان کے لئے لاکھوں جانوں کا نذارانہ دیا گیا آج ملک کا لا دین،سیکولر، لبرل بھارتی واہگہ بارڈر پر پاک بھارت سرحد کو خونی لکیر کہنے والے امن کی آشا کے نام پر گھناؤنے کھیل کھیلنے والے کہتے ہیں کہ یہ دونوں ممالک کے امن،پیار محبت کے درمیان رکاوٹ ہے۔

ماضی کی تلخیاں بھلا کر ہمیں پھر سے ایک ہو جانا چاہیے لیکن یہ طبقات سن لیں کہ ہم اس پاک سر زمین پر پاکستان کے دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔پاکستان کی بری،بحری،فضائی افواج نے پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لئے جانوں کے نذارانے اس لئے نہیں پیش کیے تھے کہ یہاں بھارت کی بالا دستی کے قصیدے سنائے جائیں۔اسے بڑا ملک قرار دے کر ہمارے اوپر رعب جمایا جائے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام پر امن،پاکستان سمیت دنیا کے تحفظ کی ضمانت ہے۔امریکہ بھارت انسانیت کے قاتل ہیں۔پوری قوم 28 مئی کو یوم تکبر پر مساجد میں خصوصی نوافل میں ملکی سلامتی کے لئے دعائیں اپنے عسکری اداروں سے والہانہ محبت،شہدا کے مرقد پر فاتحہ خوانی اور قومی پرچم سے لبریز ریلیوں کا انعقاد کریں 28 مئی کے حوالے سے یہ بھی تحریر کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکے کرنے کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک ملک بھر میں عروج پر رہی جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے تو اسلامی جمعیت طلبہ نے پورے ملک میں شاندار ریلیاں نکالیں اور قومی سلامتی کے اداروں سمیت ڈاکٹر عبد القدیر خان اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان کی آزادی،قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے جان بھی کام آجائے تو یہ فخر کی بات ہے۔پاکستان پائندہ باد،افواج پاکستان اور اس کا ایٹمی پروگرام زندہ باد۔

پاکستانی قوم 28 مئی کو یوم تکبیر کے طور پر منائے گی اور پاکستان کے دشمن یوم تکلیف کے طور پر کڑتے رہیں گے۔انشاء ا للہ پاکستان کا دشمن ہی بے نام و نشان ہو گا۔ امریکہ پاکستان کی آزادی، خود مختاری،قومی سلامتی پر حملہ آور ہے حکمران یہ نوشہ دیوار پڑھ لیں امریکہ پاکستان کا دوست کے روپ میں بد نما دشمن ہے ہمارے حکمران ترکی کے حکمرانوں کا طرز عمل اپنائیں ترکی کے صدر جب طیب اردوان نے سامراجی طاقتوں کو للکاراکہ امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ہمارے حکمران اس سے عاجز نظر آتے ہیں۔

مزید :

رائے -کالم -