تحصیل بلامبٹ کا بزرگ رہائشی کورنا سے جاں بحق
تیمرگرہ(بیورورپورٹ)تحصیل بلامبٹ کے علاقہ کوٹکے رباط سے تعلق رکھنے والے بزرگ کورونا کے مشتبہ شخص انتقال کر گئے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈی ایچ او و فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق 80سالہ سید نواب بادشاہ 25 مئی کو بخار کے تکلیف کے باعث خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں داخل کیاگیا جہاں پر ان کورونا کا صواب لیا گیا اور انھیں ائسولیشن وارڈ کو منتقل کر دیا گیا جہاں پر بدھ کی شام انتقال ہو گیا ہے۔ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق اگر چہ ان کی ٹسٹ کا رزلٹ موصول نہیں ہوا ہے تاہم ان کی تد فین ایس اوپیز کے تحت کی جائے گی۔ادھر ضلع لوئر دیر میں گزشتہ دو دنوں میں 30 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگی سرکل ڈی ایس پی فاروق جسن بھی شامل ہے ضلع میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 282 ہوگئی۔جبکہ 132 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔اب تک دس افراد کوروناسے جاں بحق ہو چکے ہے