آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی
لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔گزشتہ روز دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ کر44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات کو بھی پارہ کم نہ ہوسکا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دن کے اوقات میں لو چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 36 فیصد رہ گیا۔محکمہ مو سمیا ت کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہوگا، جو جمعہ اور ہفتے کے روز بارش برسانے کا باعث بنے گا تاہم جمعرات کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری شدید گرمی میں بلا ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ لو لگنے سے محفوظ رہیں۔
محکمہ موسمیات