لاڑکانہ،نوجوان نے گولی مارکر خود کشی کرلی
لاڑکانہ(این این آئی) لاڑکانہ کے قریب گاؤں غلام بھٹو میں گھریلو ناچاقیوں کے باعث دو بچوں کے والد کپڑے کے دکان پر ملازمت کرنے والا 27 سالہ نوجوان جنید عرف سونو بھٹو نے خود پر پسٹل کے فائرنگ کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے ورثہ نے تشویش ناک حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امدادی دی گئی، ورثہ کے مطابق نوجوان نے گھریلو ناچاقیوں کے باعث خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک نوجوان کا علاج جاری تھا۔