احساس پروگرام کے تحت ادا ئیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیگی، ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کے تحت ادا ئیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیگی، ثانیہ نشتر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحقین کو بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ اگلے ہفتے پیر سے بنکوں میں ان افراد کو ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی جن کو انگلیوں کے نشانات کی بائیومیٹرک تصدیق کے مسائل درپیش ہیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ کرونا وائرس کے تناظر میں سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کئے ہیں، ہجوم نہ ہو اس لیے پیغامات مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں، وہ افراد جن کے اہل خانہ وفات پا چکے ہیں اور ان کے نام اہلیت کے پیغامات موصول ہوئے تھے، ایسے افراد اور خاندانوں کو ادائیگیوں میں آسانی کے لیے اگلے ہفتے کے آغاز میں طریقہ کار وضع کر دیا جائے گا۔
ثانیہ نشتر