عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، آصف زرداری
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اب پہلے سے طبیعت کافی بہتر ہے، صحتیابی سے متعلق پارٹی رہنماؤں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگزار ہوں۔پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری نیر بخاری نے سابق صدر آصف علی زرداری سے گزشتہ روز ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انکی صحت کے بارے میں پوچھا اور ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکی ہے، عوام اس موجودہ حکومت سے نجات چاہتی ہے۔ کورونا وباء کے دوران وفاق کی کوئی حکمت عملی نظر نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل نے فصلوں کو تباہ کردیا ہے لیکن وفاق کی کوئی پلاننگ نظر نہیں آ رہی۔ ٹڈی دل نے پورے ملک کو لپیٹ میں لیکر فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔آصف زرداری نے کہاکہ ٹڈی دل جیسے حساس مسئلے کو نظرانداز کرنا قابل مذمت عمل ہے۔
زرداری