کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا، صحت یابی تک خیال رکھا جائے: شجاعت حسین پرویز الٰہی

کورونا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا، صحت یابی تک خیال رکھا جائے: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ضلعی صدر راولپنڈی ڈویژن زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں رکن قومی اسمبلی چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راولپنڈی ڈویژن میں کورونا سے متاثر خاندانوں میں امدادی رقم اور رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پارٹی کی سرگرمیاں مزید تیز کی جائیں اور سینئر رہنماؤں کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کارکنوں کو منظم کیا جائے، مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو ریلیف سنٹر برقرار رکھنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کیلئے بھر پور تیاری شروع کر دی جائے، مسلم لیگ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی، اس لیے جلد از جلد پارٹی کی تنظیم سازی مکمل کی جائے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں ماسک، سینی ٹائزر ز تقسیم کئے جائیں، وبا سے متاثرہ مریضوں کو تنہا نہیں چھوڑنا ان کی صحت یابی تک ان کا خیال رکھا جائے۔
شجاعت حسین

مزید :

صفحہ آخر -