ایس ایچ او نشاط آباد انسپکٹر میاں عابد انتقال کر گئے

ایس ایچ او نشاط آباد انسپکٹر میاں عابد انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او نشاط آباد انسپکٹر میاں عابد انتقال کر گئے۔ ان کے برادر نسبتی عامر کے مطابق ان کا انتقال ہارٹ اٹیک اور شوگر ہائی ہونے کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ ان کے بیٹے زین کے مطابق ان کی موت کرونا کے باعث ہوئی ہے تاہم اس گومگو کی کیفیت میں محکمہ پولیس کی طرف سے ان کی تدفین حکومتی کرونا ایس او پیز کے مطابق کی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ انسپکٹر میاں عابد کو دل کے عارضہ اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے جن کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث ان کو جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز انتقال کر گئے ان کے برادرنسبتی عامر کے مطابق ان کی کرونا رپورٹس نیگٹو آئی تھی۔
انتقال

مزید :

صفحہ آخر -