سندھ ہائیکورٹ،ماڈل کالونی طیارہ حادثے پر ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے سے جواب طلب
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل کالونی طیارہ حادثے پر ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل کالونی طیارہ حادثے پر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کو فریق بنایاگیاہے،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے تمام طیارے گراﺅنڈ کر دیئے جائیں۔عدالت نے ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اورچیئرمین پی آئی اے سے جواب طلب کرلیا۔