توہین رسالت کے مقدمے میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی کا بہنوئی قتل ، کون ملوث نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

توہین رسالت کے مقدمے میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی کا بہنوئی قتل ، کون ملوث ...
توہین رسالت کے مقدمے میں بری ہونیوالی آسیہ بی بی کا بہنوئی قتل ، کون ملوث نکلا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شیخوپورہ کے گاﺅں داﺅکی ملیاں میں عید والےدن شہ رگ کاٹ کر قتل کئے جانیوالے آسیہ بی بی کے بہنوئی یونس مسیح کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مقتول کی بیوی نجمہ اور اسکے آشنا عرفان عرف بگو کو فیکٹری ایریا پولیس نے گرفتار کرلیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ملزمہ نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہے۔یاد رہے کہ مقتول یونس مسیح کی شہ رگ کٹی لاش گاﺅں داﺅ کی ملیاں کے قریب کھیتوںسے ملی تھی جس کی شناخت کے بعد فیصل آباد کے رہائشی اس کے بھائی جارج مسیح کی رپورٹ پر مقتول کی بیوی نجمہ اور اس کے آشنا عرفان عرف بگو کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا اور پولیس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملزمان کے آپس میں ناجائز مراسم تھے ،جنہیں مقتول منع کرتا تھا۔
یونس مسیح کو راستے سے ہٹانے کے لیے ملزمان نے تیز دھار آلے سے اس کا گلا کاٹ کرقتل کیاتھا۔پولیس ذرائع کا کہنا کہ اپنے خاوند یونس مسیح کے قتل میں ملوث نجمہ آسیہ بی بی کی چھوٹی بہن ہے جس کے خلاف پاکستان میں توہین رسالت کا مقدمہ درج ہواتھا۔سپریم کورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے بعدآسیہ کو بیرون ملک بھیج دیا گیا تھا۔