صاف پانی کمپنی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کالیگی رہنما قمر السلام سمیت 16 ملزموں کی بریت کی درخواستیں غیر فعال ہونے پر نیب کو ریفرنس فائل کرکے ٹرائل شروع کا حکم

صاف پانی کمپنی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کالیگی رہنما قمر السلام سمیت ...
صاف پانی کمپنی کیس میں اہم پیشرفت،احتساب عدالت کالیگی رہنما قمر السلام سمیت 16 ملزموں کی بریت کی درخواستیں غیر فعال ہونے پر نیب کو ریفرنس فائل کرکے ٹرائل شروع کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے صاف پانی کمپنی کیس میں لیگی رہنما قمر السلام سمیت 16 ملزموں کی بریت کی درخواستیں غیر فعال ہونے پر نیب کو ریفرنس فائل کرکے ٹرائل شروع کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں صاف پانی کمپنی کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،لیگی رہنما قمر السلام سمیت 16 ملزموں کی بریت کی درخواستیں غیر فعال ہو گئیں،احتساب عدالت کا نیب کو ریفرنس فائل کرکے ٹرائل شروع کرنے کاحکم دیدیا۔
عدالت نے ترمیمی آرڈیننس کی حیثیت ختم ہونے کے بعد درخواستوں کو غیر فعال کردیا،عدالت نے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کی حیثیت ختم ہو چکی بریت کی درخواست پراب فیصلہ نہیں ہوگا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا قمر السلام راجہ کو کورونا وائرس ہوا،وکیل نے کہاکہ قمر السلام راجہ کو نہیں اس کے رشتہ دار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،لیگی رہنما قمر السلام راجہ نے خودکوقرنطینہ کرلیا ،عدالت نے قمرالسلام راجہ کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت17 جون تک ملتوی کردی۔