اسلام آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری کس نے قبول کی ؟
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید 2پولیس اہلکاروں کے قتل کی ذمہ داری اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے منحرف گروپ حزب الاحرار نے قبول کرلی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ابتدائی تفتیش کے حوالے سے بتایا کہ دو سیکورٹی چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی، دونوں موٹرسائیکل سوار مسلح تھے۔ اسلام آباد کے پولیس چیف عامر ذوالفقار خان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دریں اثناءشہید پولیس اہلکاروں ساجد احمد اور محسن ظفر کی نماز جنازہ بدھ کی علی الصبح ادا کردی گئی، دونوں کو آبائی علاقوں میں سپردخاک کردیا گیا۔