سپریم کورٹ نے ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو سروس ٹربیونل کا پنشن دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ نے ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو سروس ٹربیونل کا پنشن ...
سپریم کورٹ نے ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو سروس ٹربیونل کا پنشن دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹرشاہ محمد کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا پنشن دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹرشاہ محمد کی سروس ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ شاہ محمود کو پہلے 11، پھر16 اور پھر11 سکیل پر لایاگیا،شاہ محمد کی نااہلی سے 2 ٹرینیں ٹکرائیں اور8 افراد جاں بحق ہوئے ،قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اورقومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان ہوا۔
سپریم کورٹ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے ادارے نے اتنا بڑا ایکسڈنٹ کرنے والے کو دوبارہ نوکری پر رکھا،چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریلوے کا محکمہ کیسے چلتا ہے،آپ کے ادارے نے ٹرین حادثے پر بڑے افسروں کیساتھ کیا کیا؟۔
سپریم کورٹ وکیل ریلوے کی خاموشی پر برہم ہو گئی،جسٹس قاضی امین نے کہاکہ انکوائری میں بڑے افسروں کے خلاف انکوائری کیوں نہیں کی گئی،یہ حادثہ نہیں ڈیزاسٹر تھا،اس پر انکوائری متعلقہ وزیر اور ایم ڈی کے خلاف ہونی چاہئے تھی ۔
وکیل ریلوے نے کہاکہ شاہ محمد2005 میں ریٹائرہوئے اور2006 تک پنشن لیتے رہے ،ٹرین حادثے پر انسپکٹر شاہ محمد کو محکمانہ انکوائری میں گریڈ16 سے 11 پر تنزلی کی گئی ،ٹرائل کورٹ سبی نے شاہ محمد سمیت 3 افراد کو 14 سال قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے سزا کم کرکے 5 سال کردی،وکیل ریلوے نے کہاکہ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں سزا سے متعلق اپیل مسترد ہوئی تھی ۔
سپریم کورٹ نے ریلوے پولیس کے سابق انسپکٹر شاہ محمد کو سروس ٹربیونل کا پنشن دینے سے متعلق فیصلہ معطل کردیا۔