پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی تقرریوں کااعلان کردیا

پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی تقرریوں کااعلان کردیا
پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی تقرریوں کااعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی سی بی نے ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی تقرریوں کااعلان کردیا،ثقلین مشتاق اور گرانٹ بریڈبرن کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کہاہے کہ سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کوہیڈآف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ تعینات کردیاگیا جبکہ گرانٹ بریڈبرن کو ہیڈآف ہائی پرفارمنس کوچنگ مقررکردیاگیا ،پی سی بی نے عصر ملک کو ہائی پرفارمنس آپریشنز منیجر مقررکردیا۔

گرانٹ بریڈبرن نے کہاہے کہ پی سی بی کے ساتھ تعلق قائم رہنا اعزاز کی بات ہے،ہیڈآف انٹرنیشنل پلیئر ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق نے کہاہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزازہے نئی پیشکش پر بہت خوش ہوں ،ہائی پرفارمنس ٹیم میں شمولیت اور سنہری دور واپس لانے کیلئے یہ بہترین وقت ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ہائی پرفارمنس سنٹر پاکستان کرکٹ کی سمت کاتعین کرے گا،ہائی پرفارمنس ٹیم وسیع بین الاقوامی تجربہ رکھتی ہے جس کا فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گرانٹ بریڈبرن ستمبر2018 سے پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ ہیں،گرانٹ بریڈبرن کی جگہ اب نئے فیلڈنگ کوچ کی تعیناتی ہوگی ۔

مزید :

کھیل -علاقائی -پنجاب -لاہور -