وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب ...
وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فارڈویلپمنٹ کے اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش بے پناہ مالی چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظرسے آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا وزیراعظم عمران خان آج فنانسنگ فارڈویلپمنٹ کے اعلیٰ سطحی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے ، تقریب کی میزبانی کینیڈا، جمیکا کے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کریں گے۔
اس اعلیٰ سطح کے پروگرام کی میزبانی کینیڈا ، جمیکاکے وزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کریں گے، اجلاس سے خطاب کے لئے مختلف سربراہان مملکت کی ایک منتخب تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔
فنانسنگ فارڈویلپمنٹ فنڈزریزنگ ورچوئل اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ ، فرانس، برطانیہ، ساؤتھ افریقا، جاپان، اٹلی، جرمنی، ناروے، سعودی عرب، آئرلینڈ، قازقستان کے سربراہان بھی خطاب کریں گے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا ترقی پذیر ممالک پر قرضوں کا خطرہ ان چھ منسلک مالی امور میں سے ایک ہوگا جو اعلی سطحی ایونٹ میں زیربحث ہوں گے جبکہ وزیر اعظم تقریب سے خطاب میں قرض کے مسئلے سے نمٹنے کے ممکنہ طریقوں اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش بے پناہ مالی چیلنجوں کے بارے میں اپنے نقطہ نظرسے آگاہ کریں گے۔