کورونا وائرس ، پنجاب میں آئی سی یو میں موجود مریضوں کو زندگی بچانے کیلئے کونسی دوا دی جائے گی اور اسکی قیمت کتنی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

کورونا وائرس ، پنجاب میں آئی سی یو میں موجود مریضوں کو زندگی بچانے کیلئے ...
کورونا وائرس ، پنجاب میں آئی سی یو میں موجود مریضوں کو زندگی بچانے کیلئے کونسی دوا دی جائے گی اور اسکی قیمت کتنی ہے ؟ بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے باعث اموات میں اچانک اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کیلئے زندگی بچانے والی دوا ” ایکٹیمرا“(Actemra)استعمال کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق جان بچانے والی دوا کی ایک خوراک یا انجیکشن کی قیمت 60 ہزار روپے ہے جو کہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زندگی کی تشویشناک حالت میں داخل مریضوں کو دومرتبہ دی جائے گی ، محکمہ صحت نے لاہور میں سرکاری تربیتی ہسپتالوں کو اس دوا کی 20 خوراکیں خریدنے کی اجازت دیدی ہے ۔
دوا استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ یاسمین راشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے ،ایکٹمیرا400 ملی گرام کی انجیکشن کے ذریعے دی جانے والی یہ دوا ان مریضوں کو تجویز کی جائے گی جنہیں پھیپھڑوں کی پیچیدگیاں لاحق ہوں اور خون میں آئی ایل-6 کی سطح غیر معمولی ہو، خیال رہے کہ آئی ایل-6 ایک ایسا کیمیکل ہے جو سوزش کا سبب بنتا ہے۔
اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، میڈیکل کالجز کے پرنسپل، حکومت کے کورونا ایڈوائزری گروپ (سی ای اے جی) کے اراکین، ماہر امراض سانس اور میڈیسن کے پروفیسرز بھی موجود تھے۔لاہور کے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر اسد اسلم خان نے اس دوا کے آئی سی یو میں زیر علاج تشویشناک مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کے حوالے سے ایک تحقیق پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ہسپتال میں ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے ان مریضوں کو یہ دوا تجویز کی جن کے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا یا انہیں شدید نمونیا تھا جس کے نتیجے میں صحتیابی کی شرح 80 سے 90 فیصد رہی۔

مزید :

قومی -