بی آر ٹی منصوبہ مزید موخر ہونے کاخدشہ، عملے نے کام کرنے سے ہی انکار کردیا کیونکہ۔۔۔
پشاور(ویب ڈیسک) تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل سٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث بی آر ٹی منصوبے کے انجینئرز اور ٹیکینکل اسٹاف نے کام شروع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب حفاظتی اقدامات مکمل ہونے کی گارنٹی پر غیر ملکی انجینئرز نے واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ غیر ملکی انجینئرز نے کمپنیوں کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات نہیں مکمل کیے جاتے تب تک وہ کام شروع نہیں کریں گے، کورونا وائرس کے باعث غیر ملکی انجینئرز اپنے ممالک کو چلے گئے تھے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مزید دو مہینے کی تاخیر کا سامنا ہے۔