سعودی عرب میں دو خاندانوں کے درمیان لڑائی، فائرنگ لیکن کتنے افراد مارے گئے؟ افسوسناک خبرآگئی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسیر میں دو خاندانوں کے درمیان تنازع کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا گیا کہ صوبہ عسیر میں فائرنگ کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل زید الدباش سمیت دیگر 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام سعودی شہری ہیں۔