لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کاشکار،حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل

لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کاشکار،حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر ...
لیگی ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کورونا وائرس کاشکار،حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے ایک اور ایم پی اے کورونا وائرس کا شکارہو گئے،وزیرآباد سے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کردیاگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،وزیرآباد سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی شوکت منظور چیمہ کی حالت کورونا کے باعث بگڑگئی،لیگی رکن اسمبلی شوکت چیمہ کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ شوکت چیمہ پی پی 51 سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -