عظمیٰ خان معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو جاری، زندگی کا سب سے بڑا اعلان کردیا

عظمیٰ خان معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو جاری، زندگی کا سب سے بڑا اعلان ...
 عظمیٰ خان معاملہ، آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو جاری، زندگی کا سب سے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عظمیٰ خان کے معاملے میں آمنہ عثمان کی نئی ویڈیو سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کی معاونت کے لیے زیور تک بیچ چکی ہیں لیکن یہ سب کچھ عظمیٰ خان کے پاس چلا گیا، اب اس کے پاس کچھ نہیں بچا اور وہ طلاق لینے پر مجبور ہوگئی ہیں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں آمنہ عثمان نے بتایا کہ "چار پانچ دفعہ وارننگز دیں، ایک دفعہ عظمیٰ خان سے رابطہ چھوٹا، اس کے بعد مجھے امید ہوئی کہ میرا خاوند ٹھیک ہوگیا، جیسے ہم مشرقی عورتوں کا رویہ ہوتا ہے، اپنا گھر بچانے ، اپنے ماں باپ کی عزت اور بچے کی خاطر  ہر ممکن کوشش کرتی ہیں ، ان سب کی خاطر میں نے بھی اپنے خاوند کو ایک اور موقع دیا کہ اب میرا خاوند میرے ساتھ اچھا ہوگیا، اس کے باوجود میرا پورا گھر، میری ساری پراپرٹیز، میری گاڑیاں، یہاں تک کہ میرا زیور ایک ایک چیز  میں نے بیچی،خاوند نے کہا کہ میرے اوپر کرائسز ہیں، میں نے اس کی مدد کرنے کے لیے ایک ایک چیز بیچی۔ مجھے کیا پتہ تھا کہ وہ ایک ایک چیز وہ آہستہ آہستہ عظمیٰ خان کے پاس جارہی ہے، یہ لڑکی میری کروڑوں کی جائیداد کھاچکی ہے۔ اتنا تک کہ میرے پاس کچھ نہیں، سب کچھ ختم ہوچکا، آج ہم اس نہج پر پہنچ چکے، میں طلاق لینے پر مجبور ہوں"

آمنہ خان کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہ، اللہ کا بہت شکر ہے کہ میرےسسرال بہت زیادہ سپورٹو ہیں، انہوں نے اس سارے معاملے میں مجھے سپورٹ کیا، اپنے بیٹے کو نہیں کیا ، اس لڑکے کے ساتھ کوئی نہیں،  اس کے ساتھ جو حال ہوا ہے وہ عظمیٰ خان سے کم نہیں ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -