جعلی اکاؤنٹس کیس،توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو طلبی کے سمن وصول

جعلی اکاؤنٹس کیس،توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو طلبی کے سمن وصول
جعلی اکاؤنٹس کیس،توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو طلبی کے سمن وصول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاؤنٹس کیس اورتوشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کو طلبی کے سمن وصول ہو گئے،احتساب عدالت نے کہاہے کہ نوازشریف،آصف زرداری،یوسف رضاگیلانی کل پیش ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طلبی کاسمن ماڈل ٹاؤن اورجاتی امراوصول کرایاگیا،آصف زرداری کی طلبی کاسمن زرداری ہاؤس ایف ایٹ اورنوابشاہ وصول کرایاگیا ،یوسف رضاگیلانی کی طلبی کاسمن گیلانی ہاؤس ملتان وصول کرایاگیا،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالغنی اورانورمجیدکی طلبی کے سمن کراچی بھیجے گئے۔احتساب عدالت نمبر 3 کل توشہ خانہ کیس کی سماعت کرےگی۔
نیب کا موقف ہے کہ زرداری،نوازشریف نے یوسف رضاگیلانی سے غیرقانونی طورپرگاڑیاں حاصل کیں،آصف زرداری نے گاڑیوں کی 15فیصدادائیگی جعلی اکاؤنٹس سے کی۔