نرس اور ڈاکٹر نے دونوں نے ہسپتال میں ہی شادی کرلی

نرس اور ڈاکٹر نے دونوں نے ہسپتال میں ہی شادی کرلی
نرس اور ڈاکٹر نے دونوں نے ہسپتال میں ہی شادی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) رواں سال اگست میں طے پائی جانے والی شادی وبائی بیماری کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر کے ڈاکٹر اور نرس نے ہسپتال ہی میں شادی کر لی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب جہاں دنیا بھر میں شادی و دیگر تقریبات منسوخ ہو گئیں وہیں چند افراد اس وبا کو خاطر میں لائے بغیر اپنی زندگی کی اہم یادیں اکٹھی کرنے اور ان دِنوں کو یادگار بنانے میں مصروف ہیں ، اسی سلسلے میں لندن کے ہسپتال ’ لنڈنز اسٹریٹ تھومس ہوسپٹل‘میں ڈاکٹر اور نرس کی شادی کا دلچسپ واقعہ سامنے آیا جہاں انہیں شادی کے لیے خصوصی اجاز ت دی گئی تھی۔
غیر ملکی ویب سائٹ ’بی بی سی نیوز ‘ کے مطابق لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی، جہاں ان کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو سٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی۔
شادی شدہ جوڑے کے مطابق انہوں نے اپنی شادی کی منصوبہ بندی اس وقت کی تھی جب سب صحت مند اور حالات بہتر تھے، ٹپنگ اور انالان نے اپنی شادی اگست میں کرنے کا سوچا تھا، مگرانہیں شادی کی منصوبہ بندی منسوخ کرنی پڑی کیوں کہ دونوں کے خاندان کے لیے اس وبا کی صورتحال میں بحافاظت شمالی آئر لینڈ اور سری لنکا سے آنا ممکن نہیں تھا۔
لندن کے ہسپتال میں بطور نرس خدمات انجام دینے والی ٹپنگ کا کہنا تھا کہ ’ہم چاہتے تھے کہ سب ہماری شادی پر خوشیاں منائیں چاہے ہمارے پیاروں کو ہمیں اسکرین پر دیکھنا پڑے۔‘30 سالہ ڈاکٹر انالان نواراتنم کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ہم دونوں اس رشتے میں بندھ گئے ہیں۔‘نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے رشتے داروں کے لیے باقاعدہ آن لائن تقریب منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ڈانس بھی کیا۔ہسپتال میں اس تقریب کے انتظامات کرنے والی خاتون ملا ہلبرن کا کہنا تھا کہ ’اس شادی کی تقریب کا حصہ بن کر اچھا لگا۔‘


اس شادی کی خبر سن کا لندن کے ہیلتھ منسٹر میٹ انوک کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’ یہ ایک شاندار خبر ہے۔‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -