طیارہ حادثہ، جن گھروں کو نقصان پہنچا کیا ان کو مدد ملے گی؟ حکومت نے واضح کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت طیارہ حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے دے گی، جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کی تعمیر و مرمت کیلئے بھی مدد کی جائے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ حکومت نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حادثے میں جن گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کی تعمیر و مرمت کے لیے بھی ہر ممکن امداد کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 51میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں اور کوشش ہے کہ باقی میتیں بھی جلد سے جلد لواحقین کے حوالے کی جائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 22جون تک طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ عوام اور پارلیمنٹ کے سامنے لائیں گے۔