بڑی عمر کے مرد کی محبت میں مبتلا ہونے والی 13 سالہ مسلمان لڑکی کا اُس کے باپ نے نیند میں گلا کاٹ دیا

بڑی عمر کے مرد کی محبت میں مبتلا ہونے والی 13 سالہ مسلمان لڑکی کا اُس کے باپ نے ...
بڑی عمر کے مرد کی محبت میں مبتلا ہونے والی 13 سالہ مسلمان لڑکی کا اُس کے باپ نے نیند میں گلا کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں ایک باپ نے بڑی عمر کے مرد کی محبت میں مبتلا ہونے پر اپنی 13سالہ بیٹی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس کم عمر لڑکی کا نام رومینہ اشرفی تھا جو ایران کے شہر تالش کے مضافاتی قصبے حویغ کی رہائشی تھی۔ اسے ایک 34سالہ شخص باہمن کھیوری سے محبت ہو گئی اور وہ اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن والد کے انکار پر لڑکی اس مرد کے ساتھ گھر سے بھاگ گئی۔
رومینہ اور باہمن دونوں کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور پولیس نے 5دن کی تلاش کے بعد انہیں پکڑ لیا اور رومینہ کو اس کے گھر بھیج دیا۔ رومینہ نے پولیس اور مقامی حکام کو بتایا کہ اسے گھر نہ بھیجا جائے کیونکہ اس کی جان کو خطرہ ہے لیکن اسے پھر بھی گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا۔ گزشتہ رات وہ سو رہی تھی جب اس کے والد نے درانتی سے اس کا گلہ کاٹ کر سر دھڑ سے الگ کر دیا اور آلہ قتل سمیت خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ضلعی گورنر کاظم رزمی کا کہنا ہے کہ ”قاتل پولیس کی حراست میں ہے اور تفتیش کی جا رہی ہے۔“ایرانی قوانین کے مطابق اگر رومینہ کے والد پر جرم ثابت بھی ہو جاتا ہے تو اسے 10سال تک قید کی سزا ہو گی۔ حال ہی میں ایرانی صدر حسن روحانی نے غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا تھا۔