کورونا وائرس کی وجہ سے بار بار شادی ملتوی، دولہا نے اپنی جان ہی ختم کرلی

کورونا وائرس کی وجہ سے بار بار شادی ملتوی، دولہا نے اپنی جان ہی ختم کرلی
کورونا وائرس کی وجہ سے بار بار شادی ملتوی، دولہا نے اپنی جان ہی ختم کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں ہزاروں یا شاید لاکھوں لوگوں کی شادیاں ملتوی ہوئی ہوں گی لیکن آپ کو یہ سن کر بے حد افسوس ہو گا کہ بھارت میں اس وباءکی وجہ سے بار بار شادی ملتوی ہونے پر ایک دولہا دلہن نے خودکشی کر لی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ایک گاﺅں میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22سالہ دولہا پیندر گنیش اور 20سالہ دلہن سوئم سیتابائی اسی ایک ہی گاﺅں کے رہائشی تھے اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔
چند ماہ قبل ان کی منگنی ہوئی تھی اور گزشتہ ماہ شادی ہونے والی تھی جو کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ان کے خاندان والوں نے ملتوی کر دی۔ گھر والوں نے شادی کی نئی تاریخ لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے اگلے دن رکھ دی لیکن ریاستی حکومت نے لاک ڈاﺅن کی مدت میں توسیع کر دی جس پر شادی ایک بار پھر ملتوی کرنی پڑ گئی۔ اس پر گنیش اور سیتا دلبرداشتہ ہو گئے اور کھیت میں جا کر ان دونوں نے زرعی سپرے پی کر زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔ دونوں کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ”ہمارے بچوں نے بار بار شادی ملتوی ہونے پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔“ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے لڑکی کے شہر اٹنور کے سرکاری ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروا لیے گئے ہیں اور ان کی موت کی وجہ معلوم ہو گئی ہے تاہم ان کی موت کچھ مشکوک ہے۔ ہو سکتا ہے انہوں نے خودکشی نہ کی ہو بلکہ انہیں قتل کیا گیا ہو، چنانچہ اس کیس کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔