فلم "ریڈی" میں امر چوہدری کا مزاحیہ کردار نبھانے والے نوجوان اداکار کا انتقال ہوگیا

فلم "ریڈی" میں امر چوہدری کا مزاحیہ کردار نبھانے والے نوجوان اداکار کا انتقال ...
فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سلمان خان کی فلم "ریڈی" میں نوجوان امر چوہدری کا مزاحیہ کردار نبھانے والے اداکار کا کینسر سے انتقال ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ریڈی میں امر چوہدری کا کردار نبھانے والے 26 سالہ نوجوان اداکار موہت باگھل انتقال کرگئے۔ وہ کینسر میں مبتلا تھے اور کافی عرصے سے اس کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے لیکن اس  بیماری سے شکست کھاگئے۔

موہت باگھل نے ففلم ریڈی کے علاوہ اکیس توپوں کی سلامی  اور گلی گلی میں چور ہے جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اتر پردیش میں پیدا ہونے والے موہت باگھل بچپن میں ہی ممبئی آگئے تھے جہاں انہوں نے کامیڈی شو " چھوٹے میاں " سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

مزید :

تفریح -