"جو ملازمین گھر سے کام کریں گے ہم انہیں  ایک لاکھ 61 ہزار روپے دیں گے" گوگل نے بڑا اعلان کردیا

"جو ملازمین گھر سے کام کریں گے ہم انہیں  ایک لاکھ 61 ہزار روپے دیں گے" گوگل نے ...

  

سان فرانسسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جو ملازمین گھروں سے کام کر رہے ہیں انہیں ایک ہزار ڈالر کا اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سال 2020 کے دوران ممکنہ طور پر اکثر ملازمین کو گھروں سے ہی کام کرنا پڑے گا ۔ گھر سے کام کرنے والے ملازمین کو فرنیچر اور دیگر چیزوں کی ضرورت رہی ہوگی جس کی وجہ سے انہیں فی کس ایک ہزار ڈالر  (ایک لاکھ 61 ہزار روپے پاکستانی ) کا الاؤنس دیا جائے گا۔

گوگل نے جولائی سے اپنے ملازمین کو دفتر بلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 جولائی کو کمپنی الگ الگ شہروں میں 10 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنے دفاتر میں کام شروع کر دے گی اور اگر معاملہ اسی طرح درست رہا تو ستمبر تک 30 فیصد ملازمین کو دفاتر میں بلا لیا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -