یوم تکبیر کے موقع پر معروف پاکستانی گلو کار راجہ ریپ سٹار کے گائےترانے نے دھوم مچا دی

یوم تکبیر کے موقع پر معروف پاکستانی گلو کار راجہ ریپ سٹار کے گائےترانے نے ...
یوم تکبیر کے موقع پر معروف پاکستانی گلو کار راجہ ریپ سٹار کے گائےترانے نے دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)28مئی یوم تکبیر کا دن   پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث فخر ہے، اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا یاگیا تھا،پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کا ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے کر پوری دنیا میں پاکستان کو ناقابل تسخیر بناتے ہوئے دشمن کو منہ توڑجواب  دیا تھا، جوہری پروگرام سے وابستہ سائنسدان اور ملکی سرحدوں کا دفاع کرنے والی مسلح افواج پاکستان کا فخر ہیں،اپنے انہیں قابل فخر سپوتوں کو سلام پیش کرنے کے لئے معروف پاکستانی گلوکار  راجہ ریپ سٹار کے گائے ہوئے ترانےنےدھوم مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22برس قبل 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں چاغی کے مقام پر بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔اس دن کو خاص نام دینے کے لئے عوام سے رائے طلب کی گئی تھی اور ہزاروں موصول ہونے والے ناموں میں سے ”یوم تکبیر“ کو منتخب کیا گیا تھا۔یوم تکبیر کے موقع پرملک کےمعروف پاکستانی گلوکار راجہ ریپ سٹارکا ترانہ"یومِ تکبیر"ریلیز کر دیا گیا ہے، ترانے میں پاک فوج کی اس ملک کے لئے قربانیاں دکھائی گئی ہیں  اور اس ملک کے محافظوں کا جذبہ بڑھایا گیا ہے، اور ساتھ ہی ساتھ کشمیر کی آزادی کی خاطر ہر جنگ لڑنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے، ترانے میں پاک فوج کو اسلام کی طاقت ظاہر کرنے کے لئے ارطغرل غازی سے تشبیہ دی گئی ہے۔