ٹیبلٹ فون مانگنے پر 15 سالہ بھائی نے 10 سالہ بہن کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

ٹیبلٹ فون مانگنے پر 15 سالہ بھائی نے 10 سالہ بہن کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
ٹیبلٹ فون مانگنے پر 15 سالہ بھائی نے 10 سالہ بہن کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

  

نور سلطان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنٹرل ایشیا کے ملک قازقستان میں ایک 15 سالہ بھائی نے اپنی 10 سالہ بہن کو ٹیبلٹ فون مانگنے پر قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قازقستان کے شہر تاراز میں 15 سالہ بھائی ایلکسی اور 10 سالہ بہن لورا کے درمیان ٹیبلٹ فون کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ بھائی نے طیش میں آکر رات کو اپنی ننھی بہن کو سوتے ہوئے ہتھوڑوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بہن کو قتل کرنے کے بعد سفاک بھائی نے اس کی لاش گلی میں پھینک دی اور خود کپڑے بدل کر والدین کے پاس پہنچ گیا کہ اس کی بہن مل نہیں رہی۔ بچی کی تلاش شروع ہوئی تو اس کی لاش گلی سے مل گئی، پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو 15 سالہ ایلکسی نے اپنی بہن کے قتل کا اعتراف کرلیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کو اس جرم میں 15 برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -