آج کا دن ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کو کھلا پیغام دے دیا

آج کا دن ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے بھارت ...
آج کا دن ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب۔۔۔سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کو کھلا پیغام دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ28مئی کا دن شہید ذاولفقار علی بھٹو کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے،آج کا دن ہمارے دشمنوں خاص طور پر ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے"یوم تکبیر" پر اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی کا دن شہید ذاولفقار علی بھٹو کا شکریہ ادا کرنے کا دن ہے،قائد عوام شہید بھٹو نے اپنی جان کی قیمت پر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ آج ہم اپنے سائنس دانوں اور پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنکی وجہ سے ہماری دفاع ناقابل تسخیر ہے،ہم چاغی کے بہادر لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آج کے دن ہمت کا مظاہرہ کیا،آج کا دن ہمارے دشمنوں خاص طور پر ہندوستان کے لئے ایک یاد دہانی ہے کہ اب ہمیں کوئی دھمکی دینے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -