”میں نے شعیب ملک سے شادی اس لئے کی کہ وہ۔۔۔“ ثانیہ مرزا نے کئی سال بعد زندگی کے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا

”میں نے شعیب ملک سے شادی اس لئے کی کہ وہ۔۔۔“ ثانیہ مرزا نے کئی سال بعد زندگی ...
”میں نے شعیب ملک سے شادی اس لئے کی کہ وہ۔۔۔“ ثانیہ مرزا نے کئی سال بعد زندگی کے اہم ترین راز سے پردہ اٹھا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی معروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف شعیب ملک کی سچائی تھی جس سے پیار رشتے میں بدل گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا شمار سپورٹس کی دنیا کے سب سے کامیاب شادی شدہ جوڑے میں ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ثانیہ نے بتایا کہ یہ صرف شعیب ملک کی سچائی تھی جس سے پیار رشتے میں بدل گیا۔انہوں نے شعیب ملک کو دنیا کا سب سے رومانٹک انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ ابتداءمیں ہی تعلق استوار ہو گیا تھا جو بعد ازاں شادی کے بندھن میں بدل گیا۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک دل کے سچے انسان ہیں، انہوں نے کچھ عرصہ بعد ہی مجھے شادی کیلئے پرپوز کر دیا تھا اور کہا کہ میرے گھر والوں سے بات کرنا چاہتے ہیں اور اس کے علاوہ انہوں نے مجھ سے کوئی بات بھی نہیں چھپائی۔ثانیہ مرزا نے بتایا کہ شعیب ملک نے جس طرح سے انہیں شادی کیلئے پرپوز کیا وہ اس قدر شاندار تھا، کہ انکار نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ٹینس ثانیہ مرزا نے 2010ءمیں پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کو اپنا ہمسفر منتخب کیا تھا۔ ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے مجھے سیدھا کہہ دیا تھا کہ وہ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں، میں ہندوستان آکر تمہاری فیملی سے ملنا چاہتا ہوں، اگر تمہارا جواب ہاں ہے تو مجھے بتا دینا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شعیب ملک کی اس بات میں کافی سچائی نظر آئی، مجھے لگا کہ اس میں کوئی دکھاوا نہیں تھا، وہ ان کے سچے جذبات تھے جسے انہوں نے محسوس کیا اور مجھ سے اظہار کر دیا۔ثانیہ نے کہا کہ انہیں شعیب ملک کی یہی بات بے حد پسند آئی کیونکہ وہ دکھاوا نہیں کرتے، انہوں نے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر مجھے پرپوز نہیں کیا جو کہ ان کا سٹائل نہیں ہے، شعیب ملک بہت سادے ہیں۔

مزید :

کھیل -