28مئی ناقابل فراموش دن،یوم تکبیر کے موقع پر شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

28مئی ناقابل فراموش دن،یوم تکبیر کے موقع پر شہباز شریف بھی میدان میں آگئے
28مئی ناقابل فراموش دن،یوم تکبیر کے موقع پر شہباز شریف بھی میدان میں آگئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ 28مئی ہمیں 22 برس قبل کے اس ناقابل فراموش دن کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے یکسو اورایک آواز ہوکر ایک فیصلہ کیا،پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کیے اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا،جو تاریخ کے سینے پر پاکستانی قوم کے عزم وہمت کا انمٹ نشان بن گیا، ذوالفقار علی بھٹو سے شروع ہونے والا قومی سلامتی ودفاع کی امانت کا سفرمختلف قیادتوں، حکومتوں سے ہوتا، سائنسدانوں، انجینئرز، افواج پاکستان سب کی اجتماعی کاوشوں کا ثمر اوجِ کمال کو پہنچا، نوازشریف جانتے تھے کہ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں اب معاشی پابندیاں لگیں گی۔

 یوم تکبیر کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ  یہ تھا وہ خواب جس کی تحریک حضرت قائداعظم نے چلائی اور جس کی تعبیر 28مئی کو نوازشریف کی قیادت میں 6ایٹمی دھماکے کرکے کی گئی،آپ نے دیکھا کہ بلوچستان کے پہاڑ چاغی میں کس طرح بھارتی غرور خاک میں ملااور کس طرح وہاں اللہ اکبر کے نعروں کی گونج دنیا نے سنی،سب جانتے ہیں کہ نوازشریف صاحب نے 5ارب ڈالر کے معاشی پیکج کو ٹھکرایا کیونکہ پاکستان کا وسیع تر مفاد مقدم تھا،میاں نوازشریف جانتے تھے کہ اب معاشی پابندیاں لگیں گی.

اس وقت کے وزیراعظم محمد نوازشریف کے حصے میں قدرت نے یہ خوش بختی لکھی کہ انہوں نے پوری قوم کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے جرات واستقامت کے ساتھ ایٹمی دھماکے کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا،یہ وہ دن ہے جس روز پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں ایک ناقابل فراموش واقعہ کی یاد دلاتا ہے،قائد نوازشریف نے انڈیا کے 5 ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں 6ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا بلکہ دشمن کے دانت بھی کھٹے کیے۔

مزید :

قومی -