"ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کرو" وزیر اعظم نے امیر ملکوں سے مطالبہ کردیا

"ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافہ کرو" وزیر اعظم نے امیر ملکوں سے مطالبہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ترقی یافتہ ممالک سے ترقی پذیر ممالک کی امداد میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  کورونا کی وبا نے عالمی سطح پر معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، کورونا کے خلاف جی 20 ممالک کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں تاہم ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے جو مدد اب تک کی جا چکی ہے اس سے زیادہ مدد ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں، نائیجریا، ایتھوپیا اور مصر کو بھی ہمارے جیسے حالات کا سامنا ہے، اس وبا سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ترقی یافتہ ممالک مل کر اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا کی وبا سے عالمی  طور پر  مشترکہ کوششوں سے ہی نمٹا جاسکتا ہے، جب تک اس مسئلے کو عالمی مسئلے کے طور پر حل نہیں کیا جاتا اس سے نمٹنا مشکل ہوگا۔

مزید :

قومی -