پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے کا انجام عبرتناک ہے۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے ملک دشمنوں کو کرارا جواب دے دیا

پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے کا انجام عبرتناک ہے۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ ...
پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے کا انجام عبرتناک ہے۔۔۔صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان نے ملک دشمنوں کو کرارا جواب دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش دن کی حیثیت رکھتا ہے،آج کے دن ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا تے ہوئےپاکستان ایٹمی قوت کے طورپرنمودار ہوا،اسی بنا پر یہ دن قوم کےلئےفخر کاباعث ہے، یوم تکبیر قومی غیرت،بےمثال جرات اوربہادری کی علامت ہے،پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے والے کا انجام عبرتناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت خطے میں اپنی چودھراہٹ قائم کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے ،ہمسایہ ممالک چین اور دیگر کے ساتھ حالیہ کشیدگی سے خطے کا امن خطرے میں پڑ سکتا ہے بھارت اندرونی طور پر کمزور پڑنے سے توجہ ہٹانے کے لئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر دور میں تنازعات کھڑے کرتا رہا ہے تاکہ دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات اور ناکامی سے ہٹایا جائے۔صوبائی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت کا کشمیریوں اورمسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم سےپوری دنیاآشناہے ،پوری دنیا کورونا کی وبا سے لڑ رہی ہے، ان حالات میں چین کے ساتھ سرحدی تنازع عالمی تناظر میں خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، پوری دنیا کو بھارت کا مکروہ چہرہ نظر آ رہا ہے اور پاکستان خصوصا بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت پوری دنیا کے سامنے پیش کر دیا ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، پاکستان کی امن کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آج کا دن ایٹمی دھماکے کرکے پاکستانی قوم نے ثابت کردیا کہ وہ ہر طرح کے حالات اور چیلنجز کا بخوبی مقابلہ کر سکتی ہے۔