پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان مگر کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کا کیا بنا؟ انگلینڈ سے انتہائی حیران کن خبر آ گئی

پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان مگر کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کا کیا بنا؟ انگلینڈ سے ...
پریمیر لیگ شروع کرنے کا اعلان مگر کرکٹ کے ڈومیسٹک سیزن کا کیا بنا؟ انگلینڈ سے انتہائی حیران کن خبر آ گئی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے کورونا وائرس کی عالمی وباءکے باعث ڈومیسٹک سیزن کے آغاز میں مزید تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ڈومیسٹک کرکٹ کا سیزن مزید التواءکا شکار ہوگیا ہے۔ای سی بی کے مطابق یکم اگست تک ڈومیسٹک سیزن شروع نہیں ہو سکے گا، سیزن میں تاخیر کا فیصلہ ماہرین اور حکومتی تدابیر کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جون میں ڈومیسٹک سیزن کی بحالے کے حوالے سے مزید غور کیا جائے گا۔انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ بورڈ بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ کھیلنے پر غور کر رہا ہے اور اسی لئے بورڈ نے انگلینڈ میں ٹیم کو پریکٹس کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق کھلاڑیوں کے پریکٹس سیشنز سے پالیسی بنانے میں مزید معاونت ملے گی جبکہ انگلینڈ بورڈ مالی نقصان سے بچنے کیلئے کرکٹ کی بحالی کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

کھیل -