ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 بے وقوف شخص سے دور رہیں۔ یہ آپ کو نقصان دے سکتا ہے اور آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ اس بات کا اندازہ تو آپ کو ہے۔ ابھی صورت حال نازک چل رہی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اضافی بوجھ سے نجات ملے گا اور جو سلسلہ کافی عرصے سے بند تھا، اس کے چلنے کا امکان بھی نظر آتا ہے۔ آپ کو مالی طور پر اب کچھ فائدہ ملنے کا امکان بھی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 تبدیلی کی طرف خود نہ جائیں، جب یہ غیب سے ہو تو تب ہی آپ کے حق میں اچھی ہو گی۔ اس وقت تو جو مل رہا ہے اس پر شکر ادا کریں ، جلد بازی خطرناک ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لیں۔ آپ کو جہاں جہاں غلطیاں دکھائی دیں اس کی فوری اصلاح کریں۔ اس وقت آپ تھوڑی سی آزمائشی سی صورت حال میں نظر آتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 خود کو جان بوجھ کر مشکل میں نہ ڈالیں، جونہی حالات بدلنے شروع ہوئے ہیں آپ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔ اگر اب واپسی کا راستہ اختیار کیا خطرناک ہوگا، خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 صرف 7یوم اور انتظار ، پھر حالات میں نمایاں تبدیلی آپ کے لئے کئی آسانیاں پیدا کرکے راستے کھولنے میں مددگار ہوگی۔ آج بھی ان شاءاللہ اس حوالے سے اچھی خبر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ کو صحت کا صدقہ دینا ہے اور آج لین دین کرتے ہوئے اپنی رقم کا خاص خیال رکھنا ہے، جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے، ابھی انتظار کرنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بندش وغیرہ نہیں ہے۔ اس معاملات سے باہر آئیں اور اب اپنے روزگار کو دیکھیں۔ ماضی میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ اب لاپرواہی کی گنجائش نہیں ہے، خیال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ جس بات کو لے کر پریشان ہو رہے ہیں۔ اس میں اتنا خرابی والا معاملہ نہیں ہے۔ اس لئے سارے مسئلے اللہ پر چھوڑ دیں اور بالکل بے فکر ہو کر چلیں، سب اچھا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 موجودہ جگہ سے ہی فائدہ ملنے کی امید ہے، مگر کسی عزیز وغیرہ کی طرف سے کوئی پریشانی والی خبر آ سکتی ہے، ذہنی طور پر تیار رہیں اور ہو سکے تو صدقہ دے دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو لوگ آپ کو کسی حوالے سے چکر دے کر پیسہ لے کر جانا چاہتے ہیں۔ ان کا راز آج کھل جانے کی امید ہے اور آپ بال بال بچ جائیں گے۔ آج اندرون خانہ مخالفت ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ان دنوں خاموشی اور بغیر غصے کے چلنا ہوگا۔ ممکن ہے کہ کچھ ایسی باتیں سامنے آئیں جو تکلیف دہ ہوں، مگر برداشت کرکے وقت گزاریں گے تو بڑے مسئلے سے بچ جائیں گے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -