انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا ...
انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 154 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 790 پوائنٹس پر تھاجس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آئی اور پھر سے یک دمن انڈیکس نیچے گرگیا لیکن یہ تنزلی زیادہ دیر نہ رہ سکی اور انڈیکس نے واپسی سے بہتری کی طرف کا سفر شروع کیا ۔ 100 انڈیکس میں اس وقت 132 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 923 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -