کراچی، رینجر اور پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

کراچی، رینجر اور پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار
کراچی، رینجر اور پولیس کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 5ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رینجرز اور پولیس نے مشتر کہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور بھتہ خوری میں ملوث پانچ ملزمان گرفتارکرلئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کی ۔ گرفتار ملزمان میں ارسلان عرف مٹھوعرف سندھی، محمد بلال عرف بلو، اویس عرف پٹھان، ضمیر اور محمد حمزہ شامل ہیں۔
ترجمان رینجر کے مطابق ملزمان بھتہ خوری، منشیات فروشی، ڈکیتی،سٹریٹ کرائم اور موبائل فون چھینے کی 200 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی بر آمد کرلی گئی ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پرانا گولیمار میں بدنام منشیات فروش کاشف ڈاڈا کے منشیات کے اڈے پر کام کرتے رہے ہیں۔