مریم کے ہوتے ن لیگ کو دشمن کو ضرور ت نہیں ہے، خرم شیرزمان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خر م شیر زمان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، ڈرامہ کوئن بیگم صفدر کا سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز اب باہر جائیں گی یا پھر جلد اندر، یہ 11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئندہ کرسکے گا۔
مریم صفدر کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، ڈرامہ کوئن بیگم صفدر کا سیاست میں اب کوئی کردار باقی نہیں رہا، مریم نواز اب باہر جائیں گی یا پھر جلد اندر . یہ 11 جماعتوں کا مکس اچار وزیراعظم کیخلاف نہ پہلے کچھ کرسکا نہ آئیندہ کرسکے گا.
— Khurrum Sher Zaman ???????? (@KhurumSherZaman) May 28, 2021