ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا

ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا
ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی نے موت کو گلے لگالیا

  

جھنگ(ویب ڈیسک) ویڈیو وائرل ہونے پر تحصیل گڑھ مہاراجہ میں لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے،  دو اوباش نوجوانوں نے زبردستی لڑکی کی ویڈیو بنائی، متاثرہ لڑکی منت سماجت کرتی رہی  مگر وہ باز نہ آئے، بعد ازاں لڑکوں نے متاثرہ لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  پولیس نے بتایا کہ واقعہ ایک ماہ قبل پیش آیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے ویڈیو بنانے والےلڑکوں کےخلاف مقدمے کا اندراج کیا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھروالوں نے لڑکوں کےخلاف کارروائی نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کی اکیس تاریخ کو گڑھ مہاراجہ میں ہی بائیس سالہ لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی سہیلی نے کھانے پر گھر بلایا تھا، سہیلی کے شوہر نے لڑکی سے زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -جھنگ -