سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کیا رہے گی؟

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کیا رہے گی؟
سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود کیا رہے گی؟

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی آئندہ دو ماہ کیلئے جاری کی گئی ہے جس کے مطابق شرح سود کو سات فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کو مالی سال 2021 کی نمو کی پیشگوئی کو مزید بڑھا کر 3.94 فیصد کیے جانے سے حوصلہ ملا تھا۔ اس سے مالی سال کے آغاز کے بعد وسیع البنیاد معاشی بحالی کی مضبوطی کی تصدیق ہوتی ہے جس کا سبب ہدفی مالیاتی اقدامات اور بھرپور زرعی اعانت ہے، توقع ہے کہ یہ مثبت رفتار برقرار رہے گی اور آئندہ سال کی بلند تر نمو کا باعث بنے گی۔

اس سے قبل گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ معاشی حالات کی بہتری کے باعث شرح سود مستحکم رکھی گئی ہے۔ مہنگائی میں تھوڑا اضافہ ہوا ہے تاہم معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔ شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو 470 ارب روپے کا ریلیف ملا۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -