جیا علی کی شادی، ان کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

جیا علی کی شادی، ان کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ ...
جیا علی کی شادی، ان کے شوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟ وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارہ جیا علی ہانگ کانگ کے کاروباری شخص عمران ادریس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر جیا علی اور عمران ادریس کی تصاویر گردش کر رہی ہیں، جن میں انہیں دولہا دلہن کے عروسی جوڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں اداکارہ نکاح نامے پر دستخط بھی کر رہی ہوتی ہیں۔ 
اداکارہ نے ان تصاویر میں روزوائٹ اور گولڈن رنگ سے مزین دیدہ زیب غرارہ زیب تن کر رکھا ہوتا ہے جبکہ ان کے شوہر عمران کو گولڈن شیروانی پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔عمران کے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ کاروباری شخص اور پروفیشنل کرکٹ کوچ ہیں اور اب تک دنیا میں کئی ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں، جن میں ہانگ کانگ نیشنل کرکٹ ٹیم بھی شامل ہے۔ 
عمران ادریس پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کے ساتھ بھی قریبی روابط رکھتے ہیں۔جیا اور عمران کی دوستی طویل عرصے سے چلی آ رہی تھی۔ واضح رہے کہ جیا علی پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کا معروف چہرہ ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی ابتداءمعمر رانا کے ساتھ فلم ’دیوانے تیرے پیار کے‘ سے کی تھی۔

مزید :

تفریح -