امریکہ کا ایران کو بڑا جھٹکا، اتنا زیادہ تیل ضبط کرلیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

امریکہ کا ایران کو بڑا جھٹکا، اتنا زیادہ تیل ضبط کرلیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
امریکہ کا ایران کو بڑا جھٹکا، اتنا زیادہ تیل ضبط کرلیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

ایتھنز (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے نئی پابندیوں کے تحت یونان کے سمندر میں ایران کی تیل سمگل شدہ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھ لاکھ بیرل تیل ضبط کرلیا۔ یہ تیل ایک آئل ٹینکر سے ضبط کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ایرانی سمگل شدہ تیل کو ضبط کرنے کے بعد اسے امریکہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ جس آئل ٹینکر سے تیل ضبط کیا گیا ہے وہ دو قسم کی پابندیوں کی زد میں آیا ہے۔ ایک تو یہ ٹینکر روس کی ملکیت تھا اور روس پر یوکرین جنگ کی وجہ سے پابندیاں عائد ہیں۔  یہ ٹینکر دوسری قسم کی پابندی کا شکار ایران کی وجہ سے ہوا کیونکہ یہ ایرانی تیل سمگل کر رہا تھا۔

پیگس نامی یہ آئل ٹینکر ان پانچ جہازوں میں سے ایک ہے جس پر روس کے یوکرین پر حملے سے دو روز قبل 22 فروری کو پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -