کینیڈا میں سکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے کو پولیس نے گولی مار دی

کینیڈا میں سکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے کو پولیس نے گولی مار دی
کینیڈا میں سکول کے قریب رائفل لے کر گھومنے والے کو پولیس نے گولی مار دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کینیڈا کے سب سے بڑے شہر ٹورنٹو میں پولیس نے اس شخص کو ہلاک کردیا جو ایک سکول کے قریب رائفل لے کر گھوم رہا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک شخص رائفل کے ساتھ سکول کے قریب موجود ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ افسران موقع پر پہنچے تو مسلح شخص نے مزاحمت دکھائی جس پر اسے گولی مار دی گئی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔  پولیس چیف کے مطابق ہلاک شخص کی عمر 20 سال کے قریب تھی۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے امریکہ میں ایک سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد امریکہ سمیت کئی ملکوں نے  سکولوں کے حوالے سے ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔