تیسراٹی 20آج: قومی ویمن ٹیم کلین سوئپ کیلئے تیار
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کی ویمنزکرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا پاکستان کی ٹیم عمدہ پرفارمنس کی بدولت پہلے دو میچ جیت کر پہلے ہی سیریز ا پنے نام کرچکی ہے جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف آج سری لنکا کو آخری میچ میں شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے لئے پرعزم ہے اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے دونوں میچوں میں کھلاڑیو ں نے بہت عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ آج بھی ٹیم اسی جوش و جذبہ سے کھیل پیش کرے گی اور ٹیم کامیابی سے ہمکنار ہوکر سیریز کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوگی بسمہ معروف نے مزید کہا کہ سری لنکا کی ٹیم کمزور حریف نہیں ہے دورہ سری لنکا پر بہت خوش ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طر ح سے غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا رخ کریں گی بسمہ نے مزید کہا کہ بطور کپتان اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کی کوشش کرتی ہوں۔